• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ریلیف کا پی ڈی ایم اے کے پروونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا اچانک دورہ

پشاور (اے پی پی)سیکرٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا سہیل خان نے پی ڈی ایم اے کے پروونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور انتظامی و آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر مجاز غیر حاضری پر دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ حاضری اور انتظامی امور میں کوتاہی پر انچارج پی ای او سی پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ سیکرٹری ریلیف نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانے کےلیے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کیں اور اس کی کارکردگی کے جائزے کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
پشاور سے مزید