• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے، سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ

پشاور( لیڈی رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختون خوا نے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے 14 نکاتی ضابطہ عزاداری پیش کر دی اس سلسلے میں پشاور پریس کلب میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختون خوا کے صدر سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ نے تحریک کے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ نے 14 نکاتی ضابطہ عزاداری پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مجالس و جلوس کے دوران حساس مقامات پر قبل از وقت ٹھوس حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کر کے عزاداری کے پروگراموں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، مقامات عزاداری کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے پولیس موبائل اسکواڈ، ایلیٹ فورس کے دستوں کا گشت یقینی بنایا جائے، پولیس کے ساتھ ساتھ ابراہیم سکواڈ اور رضاکار مختار فورس سے بھی تعاون حاصل کیا جائے، وفاق اور صوبے ایسا کوئی قانون نہ بنائیں جس سے عزاداروں کی حق تلفی ہو سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہ عزاداری ہمارا بنیادی و ائینی حق ہے لہذا 21مئی1985کے موسوی جونیجو معاہدے کے تحت ملک بھر میں ماتمی جلوس ازادانہ طور پر برامد ہوں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک بھر میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کرے کہ وہ مجلس و جلوس میں خوف و ہراس پھیلانے سے اجتناب کرے۔
پشاور سے مزید