• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 3 افراد قتل، ایک زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے د وران3افراد کو قتل جبکہ پیشی بھگتنے والے ایک شہری کو گولی مارکر زخمی کردیا گیا ہے ۔پولیس نے تمام نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ واقعات کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود غوثیہ مارکیٹ کے قریب خالی پلاٹ میں نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نعش کو تحویل میں لے لیا گیا تاہم اس کی شناخت نہ ہوسکی ۔ ادھرتھانہ ارمڑپولیس کو شاہ زمان ولد محمد عمر سکنہ ارمڑ پایان محلہ جانس خیل نے بتایاکہ وہ مسجد باروخیل کے قریب موجود تھے اس دوران نامعلوم افراد نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے اس کا 34سالہ بیٹا سلمان خان لگ کر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے۔ انہوں نے بتایاکہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ تھانہ ریگی پولیس کو محمد عالم ولد موسیٰ خان ساکن شاہی پایان سفید سنگ روڈنے بتایاکہ اس کے بھائی محمد زبیر خان کو ملزم ابرار ساکن شاھی پایان نے آکر نشانہ بنایا، فائرنگ سے اس کا بھائی جاں بحق ہوگیا، انہوں نے بتایاکہ ملزموں کے ساتھ ان کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے ۔ اسی طرح تھانہ شاہ پور کی حدود ڈاکٹر کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے محبوب ولدفضل جانان ساکن اورکزئی کو زخمی کردیا ہے ۔ مجروح کے مطابق وہ اپنے بھائی کے کیس کے سلسلے میں پشاور کچہری آیا ہوا تھا اوربعد میں اپنے کزن مجاہد ساکن ڈاکٹر کالونی کے ہمراہ موجود تھاجہاں ملزم خالد ساکن ریاض گڑھی بخشی پل نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے تمام واقعات کی ایف آئی آرز درج کرکے مزید تفتیش وملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید