• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ،خیبرپختونخوا مرحلے کےمقابلےاختتام پذ یر

پشاور (خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ کے خیبرپختونخوا صوبائی مرحلے کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے، جن میں صوبے بھر کے مختلف کلبوں کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ خواتین میں رائزنگ سٹاراور مردوں میں صافی واریئرز کراٹے کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر شا ہ فیصل اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں صداقت شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سیکرٹری عاصم چوہدری ، جو جتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعیم اورآرچری ایسوسی ایشن کے سرفراز احمدبھی موجود تھے ۔ رائزنگ سٹار کراٹے ٹیم میں رومیسہ کامران، عریبہ، حنا، نازیہ اور ملیحہ نور شامل تھیں۔ اباسین کراٹے اکیڈمی ایبٹ آباد نے دوسری جبکہ شوتوکان کراٹے اکیڈمی کوہاٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے صافی وارئیرز کراٹے کلب کی ٹیم میں محمد علی، سلمان، ابراہیم، عبداللہ، مراد خان، حارث خان اور محمد حارث شامل تھے۔
پشاور سے مزید