• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

میزبان و اداکارہ نادیہ خان — فائل فوٹو
میزبان و اداکارہ نادیہ خان — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان عید اسپیشل ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

نادیہ خان عیدالاضحیٰ کے موقع پر نجی ٹی وی سے نشر ہونے والی ٹیلی فلم’زہرہ جبین‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ٹیلی فلم’زہرہ جبین‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہانی زہرہ جبین نامی ایک بوڑھی غیر شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کے گھر والے اس کی شادی کروانے کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

نادیہ خان زہرہ جبین کے کردار میں مداحوں کا کچھ زیادہ متاثر نہیں کر سکی ہیں، صارفین نے صرف ٹیلی فلم کا ٹریلر دیکھ کر ہی شدید تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ کی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ کو اپنے شو میں اپنی اس ٹیلی فلم کا بھی جائزہ لینا چاہیے اور خود کو بھی اسی طرح نمبرز دینے چاہئیں جیسے وہ دوسروں کو دیتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید