برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ عمانی بندرگاہ سے 60 ناٹیکل میل دور ایک ٹینکر میں دھماکے کی اطلاع ہے۔
مسقط سے یو کے ایم ٹی او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ٹینکر کے کپتان نے دی ہے۔
یو کےایم ٹی او کے مطابق واقعے میں ٹینکر اور عملہ محفوظ ہے، کپتان کے مطابق ٹینکر کے بنکر فیول سے کچھ تیل سمندر میں بہہ گیا ہے۔