• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سال قربانی کے جانوروں کی تعداد کم ہورہی ہے، فرخ سلیم

ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم اور ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے گفتگو کی۔

فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ 2022ءمیں 1 کروڑ جانوروں کی قربانی کی گئی تھی، جو مسلسل کمی کے بعد اب 65 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 25 فیصد گھرانے قربانی کرتے تھے، اب 17 فیصد گھرانےقربانی کرتے ہیں۔

ماہر معاشیات ڈاکٹرشاہدہ وزارت نے کہا کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہےکہ جن پاکستانیوں کی آمدنی زیادہ ہے، وہ بھی قربانی نہیں کر پا رہے ، مہنگائی کی وجہ سے وہ اس سال قربانی کا جانور نہیں خرید سکیں۔

قومی خبریں سے مزید