حافظ آبا د کے علاقے کڑیالہ کے قریب سرکاری گاڑی نے 3 افراد کو کچل دیا۔
ڈی ایس پی محمد نواز ورک کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے انہیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق گاڑی سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کی ہے، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کو جانے والی سڑک بلاک کردی۔