• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے، ماہرین صحت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحی پر دعوتیں اُڑاتیں لیکن اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اس دوران گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے، اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے پھل، ادرک اور گُڑ کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔

صحت سے مزید