• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس عید کے دوسرے روز بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے متحرک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس عید کے دوسرے روز بھی شہریوں کی حفاظت کے لیے متحرک ہے۔

پولیس کے مطابق آئی جی علی ناصر رضوی سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

شہر بھر کے تفریحی مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات اور اہم شاہراہوں کے اطراف پیٹرولنگ یونٹس گشت میں مصروف ہیں۔

سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پوائنٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید