امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے نیوز ویب سائٹ کی خبر کی تصدیق کردی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک مفاہمتی یادداشت زیر غور ہے، یہ بات بھی درست ہے کہ ابھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیاتھا کہ امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا، ایران نے امریکا سے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران مفاہمت پر صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔