• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمپ جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں‘، جمی کمیل کا اسپینسر پریٹ سے متعلق ووٹرز کو پیغام

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

معروف امریکی ٹی وی میزبان جمی کمیل نے لاس اینجلس کے ووٹرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریئلٹی شو اسٹار اسپینسر پراٹ کے معاملے میں وہی غلطی نہ دہرائی جائے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے وقت کی تھی۔

اپنے پروگرام میں جمی کمیل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت صدارتی انتخاب لڑا جب اِن کا ٹی وی شو بند ہونے کے قریب تھا اور وہ دوبارہ خبروں میں آنا چاہتے تھے۔

انہوں نے اسپینسر پراٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل پیشہ ریئلٹی شوز میں شور مچانے والے کردار ادا کرنا ہے۔

جمی کمیل کے مطابق صدر ٹرمپ ریئلٹی شوز میں آنے سے قبل کاروبار کرتے تھے اگرچہ وہ اس میں بھی کامیاب نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سب سے بڑی صلاحیت خود کو مشہور رکھنا تھی اور یہی چیز انہیں اقتدار تک لے گئی جس کے نتائج امریکا آج بھی بھگت رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسپینسر پراٹ مختلف ریئلٹی شوز میں شرکت کے بعد اب لاس اینجلس کے میئر کے طور پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید