• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمی کمیل کے میلانیا کو ’متوقع بیوہ‘ کہنے پر ٹرمپ برہم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور امریکی ٹی وی میزبان جمی کمیل کے امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو متوقع بیوہ قرار دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمیل نے اپنے شو میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کی پیروڈی کے دوران میلانیا ٹرمپ پر طنزیہ جملے کستے ہوئے انہیں متوقع بیوہ قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جمی کمیل کے اس مذاق پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈزنی اور اے بی سی کو فوری طور پر جمی کمیل کو برطرف کر دینا چاہیے۔

جمی کمیل کے اس مذاق پر میلانیا ٹرمپ نے خود بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی خاتونِ اوّل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مزاح نہیں بلکہ نفرت انگیز اور نقصان دہ گفتگو ہے جو امریکا میں سیاسی تقسیم کو بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو روزانہ گھروں تک رسائی نہیں ملنی چاہیے جو نفرت پھیلائیں۔

واضح رہے کہ جمی کمیل کے اس تبصرے کے بعد امریکا میں اظہارِ رائے کی آزادی اور سیاسی طنز کی حدود پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

 کچھ حلقے اس بیان کو نامناسب قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے مزاحیہ تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید