مکہ مکرمہ (شاہد نعیم)حج کے بعد زائرین کی مدینہ منورہ آمد، روڈ نیٹ ورک نے تیاریاں مکمل کرلیں،60 سے زیادہ سرکاری اداروں نےسپریم حج کمیٹی کی زیر نگرانی خدمات انجام دیں ،سعودی عرب نے مدینہ منورہ کے روڈ نیٹ ورک پر وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس سال حج کے بعد حجاج کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ۔ مدینہ منورہ میں حج کے بعد پہلی بار حجاج کا خیر مقدم کیا گیا۔