• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کے افسر کا گھر بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے پوش علاقے میں ایک اور ڈکیتی کی واردات ہوگئی، ڈیفنس فیز ایٹ میں ڈاکوؤں نے ایس ایس پی عرفان سموں کا گھر لوٹ لیا۔

پولیس نے ملزمان سے متعلق اہم شواہد مل جانے کا دعویٰ کیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کراچی میں ڈیفنس مرتضیٰ کمرشل کے قریب فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات گزشتہ شب ہوئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں کے بھائی اور بھتیجا فلیٹ میں موجود تھے، اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں نے داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرلے گئے۔

مقدمہ تھانہ ساحل میں ایس ایس پی عرفان سموں کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید