• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این او سیز کا عدم اجرا، قومی ایئرلائن کا انتظام خریدار کنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا، ذرائع

فومی ایئرلائن
فومی ایئرلائن

قومی ایئرلائن کا انتظام خریدار کنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا، دوبارہ قوی ایئرلائن کا کنٹرول 25 مئی کو خریدار کنسورشیم کو دینا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جون کے آخر تک قومی ایرلائن کا کنٹرل کنسوریشن کو دینے کا منصوبہ ہے۔ کنٹرول کنسورشیم کو نہ دینے کی وجہ مختلف این او سیز کا اجرا نہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق این او سی بیوروکریسی کی سست روی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، کنسورشیم نے این او سی ملنے کے بعد 85 ارب روپے نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانے تھے۔

ترجما نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ مقامی اور بیرونی این او سی حاصل کرنے کا کام جاری ہے۔ مجموعی طور پر 40 سے زیادہ این او سی لیے جانے تھے، زیادہ تر این او سی حاصل ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اگلے چند روز میں تمام این او سی جاری ہوجائیں گے، کنسورشیم نے یقین دہانی کروادی، جیسے ہی این او سی مکمل ہوں گے 83 ارب کی رقم مل جائے گی۔

ترججمان نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ جون کے آخر تک قومی ایئرلائن کا انتظام خریدار کنسورشیم کو منتقل ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید