• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت، ایران نے امریکا کیساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا، ایرانی خبر رساں ایجنسی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ لبنان میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے باعث ایرانی مذاکراتی وفد نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے واضح کیا کہ جب تک لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق اس کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، اس وقت تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی محاذ اور ایران نے اپنی حکمت عملی کے تحت آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے اور آبنائے باب المندب سمیت دیگر محاذوں کو فعال کرنے کا ایجنڈا طے کرلیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید