صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ویڈیو سامنے آگئی، جہاز اونر 25 کے کریو ممبر یاسر خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم 42 روز سے اغوا کاروں کی قید میں ہیں۔
یاسر خان نے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ جہاز پر کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ہے، ٹینک کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ایک وقت ابلے ہوئے چاول کھا رہے ہیں۔
مغوی یاسر خان نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل ہے کہ ہماری رہائی کیلئے کوشش کریں۔
یاسر خان نے کہا کہ شپنگ کمپنی والے بھی ہماری مدد نہیں کر رہے، مالکان اور عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔