• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزارتِ خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کی دراندازی اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو مسترد کر دیا۔مملکت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے رکوا کر اور لبنانی سرزمین میں توسیع کے مقصد سے اسرائیلی فوجی کارروائیاں بند کروا کر "اپنی ذمہ داری پوری کرے"۔سعودی عرب نے متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ۜلبنان کی خودمختاری اور اس کے عوام کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔مملکت نے لبنانی ریاست کی طرف سے اپنے تمام علاقوں پر خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے طائف معاہدے کی پاسداری اور ہتھیاروں کو ریاست اور اس کے قانونی اداروں تک محدود کرنے کے لیے لبنانی حکومت کے فیصلے نافذ کرنے کی اہمیت پر مزید زور دیا۔ نیز کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے لبنان اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید