• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 7 سال سے زائد عرصے سے بغیر ٹرائل قید برطانوی شہری کی رہائی کا مطالبہ

---تصویر بشکریہ رپورٹر
---تصویر بشکریہ رپورٹر

ایک برطانوی شہری کی فیملی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 7 سال سے زائد عرصے سے بغیر ٹرائل قید کرسچین مشیل کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

 64 سالہ مشیل پر اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاہدے میں مبینہ رشوت ستانی کے الزامات ہیں، جن کی وہ تردید کرتے ہیں۔

مشیل کو 2018ء میں متحدہ عرب امارات سے بھارت کے حوالے کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

 اہل خانہ کے مطابق وہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ سزا سے بھی زیادہ عرصہ حراست میں گزار چکے ہیں، تاہم ان کا مقدمہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

بھارتی حکام نے بعد ازاں ان پر جعلسازی کا ایک اضافی الزام بھی عائد کیا، جو اصل حوالگی معاہدے کا حصہ نہیں تھا۔ 

مشیل کے بیٹے الوا مشیل کا کہنا ہے کہ ان کے والد صرف یہ چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت اپنے قوانین کے مطابق ان کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔

یہ معاملہ جولائی میں بھارت کی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت آئے گا، جبکہ برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مقدمے کے جلد حل کے لیے بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید