• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز و یاسر حسین کی شادی سے متعلق افواہوں پر سدرہ عزیز کا ردِعمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ کچھ سال سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یاسر حسین سے شادی کی وجہ سے اقراء عزیز کے شوبز کیریئر کو نقصان پہنچا ہے۔

اب حال ہی میں ایک صارف نے پھر سوشل میڈیا پر سوال اُٹھایا کہ کوئی اس حقیقت کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا کہ اقراء عزیز کا کیریئر تب تک بہت شاندار تھا جب تک اُنہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اب شادی کے بعد کوئی بھی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

اقراء عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز نے سوشل میڈیا صارف کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں کہانیاں فرض کرنا چھوڑ دیں، اقراء عزیز نے ابھی ایک نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے اور اب اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جلد ہی نئے پروجیکٹ پر کام شروع کریں گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر اداکارہ کے مداح بھی چُپ نہیں رہے اور  ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2019ء میں شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں جولائی2021ء میں پہلے بیٹے کبیر حسین اور جنوری 2026ء میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید