ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں برطانوی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی رائل نیوی ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک تمام افراد ہیلی کاپٹر کا عملہ اور برطانوی بحریہ کے اہلکار تھے۔
ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ تربیتی مشق کے دوران پیش آیا ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔