امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگی اسلحے کی کمی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ اسلحہ موجود ہے، بلکہ ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ اسلحہ ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس او جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس کو ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے متعلق بریفنگ دی تھی۔
مذکورہ بریفنگ کے بعد امریکی صدر نے ایران کے خلاف تقریباً 2 ہفتوں سے جاری فوجی کارروائیاں روک دی ہیں۔