• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سے ملاقات مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آج كی ملاقات بہت مثبت رہی، اس ہفتے كے آخر میں دوبارہ ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، اتحادی اور اسٹیک ہولڈرز كو ساتھ لے كر چلنا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پوری كوشش ہے كوئی نیا ٹیكس نہ لگایا جائے، انفورسمنٹ اور ٹیكس نیٹ وسیع كر كے ٹیكس وصولی میں بہتری لائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید