ایران جنگ کا معاملہ، امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کےحق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔
قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی، چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔
قرارداد کے تحت ایران کے خلاف جنگی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکے گی۔