• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے بعد راولپنڈی میں ڈبل روڈ اور ہنڈورا چونگی کی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ ڈھوک کالا خان سروس روڈ پر بھی پانی جمع ہو گیا، فیض آباد بس اڈے پر بھی پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

آزاد کشمیر میں مظفر آباد، بالائی وادیٔ نیلم، باغ، دھیر کوٹ اور نکیال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات نے خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ادھر ناران بابوسر شاہراہ کی بحالی، صفائی اور ملبہ ہٹانے کے لیے بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید