کراچی بلدیہ مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا اور منشیات بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم اور ملزمہ کے قبضے سے 114 گرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم شان خان اور بشیراں حب چوکی سے منشیات لا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان موبائل فون پر منشیات ڈیلیوری کا آرڈر وصول کرتے تھے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی بلوچستان اور کراچی میں مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔