لاہور ( آن لائن )پاکستان میں شدید گرمی کا خدشہ، آئندہ تین ماہ معمول سے کم بارشوں کا امکان ، ہیٹ ویوز اور پانی کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا،سندھ اور بلوچستان میں شدید خشک سالی کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات نے جون سمیت آئندہ تین ماہ کے موسمی رجحانات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔