• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی، شہریوں کا احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں سخت گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ملیر عسکری 6 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ سرجانی سیکٹر 5 میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، مظاہرین نے کہا کہ نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں ڈیڑھ ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں بجلی بھی بند کردی جاتی ہے، کے الیکٹرک والے بجلی دینے کے بجائے مختلف بہانے بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید