• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹر کا اسرائیل سے امریکی طالبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

امریکی سینیٹر کرس وین ہولن— فائل فوٹو
امریکی سینیٹر کرس وین ہولن— فائل فوٹو

امریکی سینیٹر کرس وین ہولن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بيرزيت یونیورسٹی کی طالبہ و امریکی شہری سما صفی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے رات 3 بجے سما صفی کو ان کے گھر سے بغیر کسی وضاحت کے حراست میں لیا، حالانکہ سما صفی نے اہلکاروں کو بتایا بھی کہ وہ امریکی شہری ہیں، لیکن انہیں گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے لینے کے باوجود اسرائیل امریکی شہریوں کے ساتھ نامناسب سلوک کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیٹلرز اور فوج کے ہاتھوں امریکی شہریوں کی ہلاکتوں کی جوابدہی بھی نہیں ہوئی۔

اسرائیلی حکومت نہ تو سما صفی کے اہلِ خانہ اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کو حراست کی وجوہات یا مقام کا بتا رہی ہے۔

کرس وین ہولن نے کہا ہے کہ سما کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا ہے، امریکا فوری طور پر طالبہ کی رہائی یقینی بنائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 روز قبل سما صفی کو دیگر 3 طلبہ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید