میر پور خاص میں صرافہ بازار میں سنار کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو مذکورہ دکان سے ڈھائی تولے سونا اور 6 کلو چاندی لے گئے۔
تاجروں نے واقعے کے خلاف صرافہ بازار کی دکانیں بند کر کے احتجاج کیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنما حنیف میمن کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ تیسری ڈکیتی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی اور فنگر پرنٹس کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں۔