بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کر دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اس حوالے سے منظوری دی گئی۔
شرحِ خواندگی میں اضافے کے لیے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ تمام فعال سرکاری اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کر کے ہر اسکول کو ڈیسک فراہم کی جائیں گی۔