سندھ ہائی کورٹ نے جیکب آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے لڑکی کا بیان احاطۂ عدالت میں ریکارڈ کر لیا، درخواست گزاروں کی جان، عزت اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق خاتون نے اپنی مرضی اور بغیر کسی دباؤ کے نکاح کیا، خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رضا مندی سے زندگی گزار رہی ہے، رشتے داروں کی جانب سے دونوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ضابطے کے مطابق مقدمے کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔