حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس ابھی اپنے ہتھیار حوالے نہیں کرے گی۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حسام بدران نے کہا کہ ہتھیاروں کی حوالگی کا فیصلہ دیگر فلسطینی دھڑوں کی مشاورت سے ہوگا۔
حسام بدران کا مزید کہنا تھا کہ قومی کمیٹی کے غزہ کا انتظام سنبھالنے کے بعد صرف فلسطینی پولیس کے پاس ہتھیار ہوں گے۔
حماس رکن کے مطابق فلسطینی پولیس کے علاوہ غزہ میں ہتھیار کھلے عام موجود نہیں رہیں گے۔