شکارپور کے کچے کے علاقے میں کیے گئے آپریشن کے دوران مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت 60 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
ایس ایس پی کلیم ملک نے کہا ہے کہ ڈاکو بیلو تیغانی 102 مقدمات میں مطلوب تھا، جس کی گرفتاری پر 1 کروڑ کا انعام مقرر تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق مطلوب ڈاکو کے ہمراہ 60 ساتھیوں نے بھی سرنڈر کیا ہے، یہ تمام ہی خطرناک ڈاکو ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکو ہیں، جن کی گرفتاری پر لاکھوں روپے انعام تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔