جیکب آباد کے بولان محلے میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرایا جائے گا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا، جہاں پر گن پوائنٹ پر 8 سے 10 لڑکوں نے مجھ سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ ملزمان کی بلیک میلنگ اور بدنامی کے ڈر سے خاموش رہی۔