• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی کرغزستان سے واپسی، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے، ذرائع

محسن نقوی - فوٹو: فائل
محسن نقوی - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ آج تہران روانہ ہوں گے تاہم اس سے قبل وہ وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی ایران کے رہبراعلیٰ کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی ہیں۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائیڈ لائن پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید