• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی فیڈل مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر ایران پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ تہران میں ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ 

عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، تاہم منجمد فنڈز کے حجم اور ان کے جاری ہونے کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید