کراچی (نیوز ڈیسک) نائجر کے صحارا صحرا میں 50افراد پیاس اور شدید گرمی سے ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحارا صحرا میں گاڑی خراب ہونے کے باعث پھنس جانے والے کم از کم 50افراد شدید گرمی اور پانی کی کمی کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد ایک گاڑی کے ذریعے صحرا عبور کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ امداد نہ پہنچنے اور درجہ حرارت انتہائی بلند ہونے کے باعث مسافر کئی دن تک صحرا میں محصور رہے جس کے نتیجے میں بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چند زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔