• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ فائدہ امریکی کمپنیوں کو ہوا، ایگور سیچن

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ فائدہ امریکی کمپنیوں کو ہوا، ایگور سیچن؛ آبنائے ہرمز بند ہو گئی تو آبنائے ملاکا، باب المندب اور جبرالٹر بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی اور روس کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی’روسفینٹ‘ کے چیف ایگزیکٹو ایگور سیچن کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے سب سے بڑے فائدے اٹھانے والے امریکی توانائی کے ادارے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا کے کل خام تیل کے پانچویں حصے کی ترسیل کے اس اہم ترین راستے پر مسلسل تناؤ تیل کی طویل مدتی طلب کو نقصان پہنچائے گا۔ 

اُنہوں نے امریکی اقدامات کو عالمی توانائی کی منڈیوں کے بنیادی ڈھانچے کو امریکی مفادات کے مطابق تبدیل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے اسٹریٹجک خطرات کا ابھی پوری طرح سے اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور فروری میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد، ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر دی تھی، جو دنیا کی تیل کی سپلائی کے تقریباً پانچویں حصے اور کھادوں سمیت دیگر اہم ترین اشیاء کی ترسیل کا بنیادی راستہ ہے۔ 

دوسری جانب، امریکا نے بھی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ 


دنیا بھر سے سے مزید