• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی تنہائی سے متعلق پوسٹس پر ورون دھون کا ردِ عمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے سپر اسٹار سلمان کی حالیہ رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کے تناظر میں ان کی تنہائی اور شہرت کے دباؤ پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے کہا ہے کہ غیر معمولی شہرت اکثر انسان کو تنہائی اور جذباتی کمزوری کا شکار بنا دیتی ہے، خاص طور پر ایسے لمحات میں جب زندگی میں مشکلات کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے میں نے شروع سے ہی مصنوعی شخصیت کا لبادہ اوڑھنے سے گریز کیا ہے، میں ہر جگہ وہی ہوں جو حقیقت میں ہوں، میں یہ نہیں سمجھتا کہ ہر وقت خود کو کامل اور مضبوط ظاہر کرنا ضروری ہے۔

اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ورون دھون نے کہا کہ اگر میں مسلسل دکھاوا کرتا رہوں تو میری ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں خود کو مسلسل کسی مصنوعی دائرے میں قید نہیں رکھ سکتا کیونکہ ایک وقت آتا ہے جب یہ سب ٹوٹ جاتا ہے۔

ورون دھون اور سلمان خان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے، سلمان خان نے ورون کے والد، معروف فلم ساز ڈیوڈ دھون کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی کئی رات گئے کی گئی انسٹاگرام پوسٹس اور پراسرار کیپشنز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، مداح ان پوسٹس کو ان کی ذاتی زندگی اور جذباتی کیفیت سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

حال ہی میں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل کی سالگرہ پر ایک خصوصی پیغام شیئر کیا تھا، جس کے بعد سلمان کی بعض سوشل میڈیا سرگرمیوں نے مزید توجہ حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید