• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے ہیں۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر حملے جاری رکھے تو اسرائیل بیروت پر حملے کرے گا۔ 

دوسری جانب  اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ایران کے حوالے سے آئندہ حکمتِ عملی پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے واضح سیاسی ہدایات کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ لائحۂ عمل کا تعین کیا جا سکے۔

اسرائیلی چینل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل آئندہ دنوں میں جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیاں روکنے کا فیصلہ امریکی درخواست کے بعد کیا گیا، تاہم لبنان کے محاذ پر اسرائیلی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید