وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 27-2026 دس جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج رات وزارت خزانہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی طرف سے 1700 ارب روپے وفاق کو فراہم کرنے کا فیصلہ تکنیکی کمیٹیاں کریں گے۔ تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل آج رات متوقع ہے۔
ذرائع کجے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل کی بجائے 10جون کو ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ وفاقی بجٹ 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی بجٹ 10 کی بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے پر مشاورت جاری ہے۔ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں کا حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، وقت انتہائی قلیل اور محرم الحرام بھی ہے۔