مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیدیا۔
لاہور سے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ن لیگ کے لیے زیادہ بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں پارلیمانی نظام چلانے کے لیے مسلم لیگ ن حکومت سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرے لیکن کوئی وزارت نہ لے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں بڑی شکست ہونے کا تاثر درست نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پی پی 10 اور مسلم لیگ ن 8 کے نمبر پر کھڑی ہے، ہمارے 2 حمایت یافتہ امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ہمارے چند امیدوار بہت ہی کم مارجن سے ہارے ہیں۔