کراچی (نیوز ڈیسک) ناقص حکمت عملی،ورلڈ کپ سے قبل فیفا کو خالی نشستوں کے خدشات ، ایک لاکھ 80ہزار ٹکٹ دوبارہ فروخت کیلئے پیش، گروپ مرحلے کے ٹکٹ اب بھی بیچے نہ جا سکے۔ بلند قیمتیں، متغیر نرخوں کی پالیسی اور سفری اخراجات شائقین کی دلچسپی متاثر کرنے کی اہم وجوہات ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق عالمی فٹبال کپ کے آغاز سے قبل فیفا کو بعض میچوں میں خالی نشستوں کے خدشات کا سامنا ہے۔