• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا غزہ میں آزمائشی شہر قائم کرنیکا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا غزہ میں آزمائشی شہر قائم کرنیکا منصوبہ،رفح میں ہزاروں فلسطینیوں کیلئے پائلٹ زون بنانیکی تیاری،ابتدائی مرحلے میں محدود منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔ غزہ کی تقسیم اور نقل مکانی کے خدشات ،اسرائیلی فوج کے زیرقبضہ علاقے میں منصوبہ متعارف کرانے کی تجویزہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ایک آزمائشی (پائلٹ) شہر قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جہاں ابتدائی مرحلے میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کو رہائش، بنیادی سہولیات اور مقامی انتظامی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید