کراچی (نیوز ڈیسک) 40ارب ڈالر جوہری معاہدے پر امریکا جاپان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ری ایکٹر حادثے کی ذمہ داری پر تنازع، مذاکرات تعطل کا شکار، فریقین حل تلاش کرنیکی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا اور جاپان کے درمیان 40 ارب ڈالر مالیت کے مجوزہ جوہری توانائی معاہدے پر ری ایکٹر حادثے کی صورت میں قانونی ذمہ داری کے تعین کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔