• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا AI انسانی کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیویارک ( اے ایف پی) کیا AI انسانی کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جن کا کہنا ہے جدید اے آئی ماڈلز کے غیر متوقع رویوں پر تشویش میں اضافہ، مکمل کنٹرول کا قابلِ اعتماد طریقہ موجود نہیں۔ بعض ماڈلز کی حفاظتی پابندیوں سے نکلنے کی کوشش ، خود مختار فیصلوں اور انٹرنیٹ تک رسائی نے خدشات بڑھا دئیے۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیتوں نے ایک اہم سوال کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے کہ کیا جدید اے آئی نظام انسانی کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں؟ ماہرین کے مطابق حالیہ تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ بعض جدید اے آئی ماڈلز نے محدود اور محفوظ ٹیسٹنگ ماحول (سینڈ باکس) سے باہر نکلنے، انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے یا ایسی سرگرمیاں انجام دینے کی کوشش کی جن کی انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید