یمن کے ساحل کے قریب ایک کارگو بحری جہاز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔
برطانوی میری ٹائم تجارتی آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ یمن کے شہر بلحاف سے تقریباً 88 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹی کشتی کارگو جہاز کے قریب پہنچی جس میں 6 مسلح افراد سوار تھے۔
مسلح افراد اور جہاز کی سیکیورٹی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دونوں جانب فائرنگ کے بعد مسلح افراد کی کشتی واپس مڑ گئی اور حملہ آور علاقے سے فرار ہو گئے۔
واقعے میں کسی جانی یا جہاز کے نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔