• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: حسن خیل میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونیوالے ایف سی کے 6 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے علاقے حسن خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری پر فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے 6 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم بہادر سپوتوں کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہداء کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان نائیک عامر، لانس نائیک یوسف، لانس نائیک ریاض، سپاہی اجمیر، احسان اور ریاض بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید